سی پیک سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، حکام سی پیک اتھارٹی

منگل 30 جون 2020 11:24

سی پیک سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، حکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان میں امن و خوشحالی کی نوید ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حکومت پاکستان سی پیک کے کامیاب نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کے عوام سی پیک سے حقیقی معنوں میں استفادہ کریں گے۔ مزید برآں یہ میگا پراجیکٹ خطے میں مقامی لوگوں کے لئے وسیع مواقع پیدا کرے گا جس کے سبب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔