
سابق صدر آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، عدالت
خُرم انیق
منگل 30 جون 2020
11:33

(جاری ہے)
گزشتہ روز بھی کیس کی سماعت ہوئی تھی جس پر تینوں نامزد رہنماؤں میں سے ایک بھی پیش نہ ہوئے تھے۔
آج بھی صرف تینوں کے وکیل ہی کمرہ عدالت میں موجود تھے جس کے بعد سابق صدر کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے، فاروق نائیک نے مزید کہا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمر بھی زیادہ ہے ان کے آنے سے لوگوں کا رش آجائے گا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کوکورونا تو نہیں ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کے ان کی جانب سے میں یہاں موجود ہوں۔ تا ہم عدالت نے وکیل کی بات نہ سنتے ہوئے کہا ہے کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم تاریخ لمبی دے دیتے ہیں، لیکن آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اس کیس میں تین ملزمان ہیں، عدالت نے نواز شریف کے بھی وارنٹ جاری کیے ہیں وہ برطانیہ میں موجود ہیں انہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھیجے جائیں۔ اس موقع پر معزز جج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں اور آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.