پشاور، شیشہ ہاؤس پر چھاپہ10 نوجوان گرفتار

منگل 30 جون 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات و سگریٹ نوشی سے بچانے کی خاطر تھانہ ٹاؤن کی حدود میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم کوئلہ شیشہ ہاؤس میں موجود10 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا جن کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن محمد اشفاق نے عوامی شکایات پر یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم شیشہ ہاؤس میں سگریٹ نوشی اور منشیات کے استعمال کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، دانش آباد میں قائم کو ئلہ شیشہ ہاؤ س سے حراست میں لئے گئے افراد میںزرمحمد ،موسی خان،فیاض،عبد الرحمن،امین،عمیر ،جہانگیر،شاہسوار،امجداور دانیال شامل ہیں، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے فلیور اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف امتناعی سگریٹ نوشی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے