لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

بدھ 1 جولائی 2020 16:08

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمحکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطو ب رہنے کا امکان ہے،تاہم شام اور رات کے اوقات میں خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب ,اسلام آباداورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ چندشہروںراولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ اور گجرات میںشام اور رات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکاٍن ہے ۔محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم37ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ40ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب70فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :