اسلام آباد کے چار سب سیکٹروںآئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور، آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

یہ علاقے آج شام سات بجے ڈی سیل کیے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ

بدھ 1 جولائی 2020 23:35

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے چار سب سیکٹروںآئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور، آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ علاقے آج ( 2 جولائی جمعرات) شام سات بجے ڈی سیل کر دیے جائیں گے جبکہ کمرشل ایریاز آئی ایٹ اور آئی ٹین مرکز کو 3 جولائی (جمعہ )کو ڈی سیل کیا جائے گا، ان ایریاز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بدھ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیل شدہ رہائشی علاقوں آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور، آئی ٹین ون، آئی ٹین ٹو سیمت آئی ایٹ اور آئی ٹین مراکز کا تفصیلی سروے، کنٹیکٹ ٹریسنگ، گراونڈ سرویلنس اور مشتبہ افراد کے انفرادی ٹیسٹ کے بعد انتظامیہ نے رہائشی ایریاز آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور، آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو جبکہ کمرشل ایریاز آئی ایٹ اور جی ٹین مراکز کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رہائشی علاقے آج جمعرات کو جبکہ کمرشل ایریاز تین جولائی جمعہ کو ڈی سیل کر دیے جائیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ایریاز کی بار بار نگرانی کی جائے گی، اگر یہاں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹری ایریا اسلام آباد تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔