عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کافوری نوٹس لے : اعجازاحمدچوہدری

ٓبھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہیں

جمعرات 2 جولائی 2020 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر رکن قومی ، پارلیمانی سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی و صدر مرکزی صدر مینارٹی ونگ شنیلاروتھ اور اوکاڑہ سے پارٹی رہنما ء اشرف خان سوہنا نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تین نواسے کے سامنے اس کے ناناکو قتل کرکے ظلم او ر بربریت کی انتہاء کردی ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،نانا کی لاش پر بیٹھے معصوم بچے نے دنیا کے ضمیر جنجوڑ کر رکھ دیا، کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، مودی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریند ر مودی اور قابض بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ،بے حس عالمی برادری اپنی آنکھیں کھولے ، اقوام متحدہ قابض بھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لے، نریندرمودی اپنی اوچھی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹاسکتا، انہوںنے کہاکہ عالمی انسانی حقوق علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو ایک طویل عرصے سے جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، قابض بھارتی فورسز نے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کردی ہے، عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ترک کرے ،پوری دنیا مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لئے اٹھ کھڑا ہو نا ہوگا، قابض بھاری فوج نے مظلوم کشمیریوںکی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے وہ کئی ماہ سے اپنے گھروں میں بندہیں، مسلم ممالک کے حکمرانوںکومقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مظلوم کشمیری قابض بھارتی فوج کے سامنے اپنی آزادی کی خاطر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، مظلوم کشمیریوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی، نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔