کرونا کے سدباب کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی موثر پالیسی پر عمل پیرا ہیں،اجمل وزیر
مختلف اضلاع میں کل 214 متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایاگیا ہی, ان علاقوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 410 ہے ,اسی طرح سمارٹ لاک ڈاو،ْن کی وجہ سے 8 لاکھ 5ہزار877 افراد گھروں تک محدود ہیں،،،مشیراطلاعات خیبرپختونخوا
جمعرات 2 جولائی 2020 23:48
(جاری ہے)
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جون کے وسط میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے پر بہت سے علاقوں سے ہٹادیا گیا ہی,یکم جولائی تک مختلف اضلاع کے 89 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹا دیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں 677 افراد کورونا سے متاثر تھے۔ ان علاقوں میں 35ہزار 752افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی تھی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ جن علاقوں سے لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے ان میں ضلع نوشہرہ کے ٹوٹل 15 علاقے، باجوڑ کے 12 علاقے، ایبٹ آباد کے 8 علاقے شامل ہیں۔ جبکہ بنوں کے 2 علاقوں، بونیر کے 4 علاقوں، چارسدہ کے 4 ، چترال اپر کے 2 ، مرادن کے 5 اور پشاور کے 4 علاقوں سے اب تک سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہی.اسی طرح جنوبی وزیرستان کا ایک علاقہ اور سوات کے تین علاقوں سے بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہٹایا گیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے سدباب کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں,سمارٹ لاک ڈاؤن کیوجہ سے کسی کا روزگار یا کاروبار زندگی متاثر نہیں ہورہا کیونکہ یہ مخصوص علاقے تک محدود ہے۔ صوبے کے ساتوں ڈویژن میں کیسز کی شرح کو مانیٹر کرکے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہی.ضم شدہ اضلاع بارے میں بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہی,قبائلی اضلاع کا انضمام مشکل کام تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے اسے مکمل کیا ہی,ہماری حکومت نے 5 سال کا کام 15 ماہ میں کیا۔ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں اجمل وزیر نے کہا کہ پہلی مرتبہ نئے ضم اضلاع میں شفاف انتخابات کروائے گئے جن کی بدولت آج قبائلی عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا جا رہا ہی. انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولت دے رہے ہیں۔ اسی طرح خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے اور اس اقدام سے کسی کو بے روزگار ہونے نہیں دیا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتیں اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنا رہی ہیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملا ہے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو قبائلی عوام کے پاس خود گئے ہیں۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ ضم اضلاع کی ترقی کے لیے این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3 فیصد حصہ نہیں دے رہا۔ ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے خیبر پختونخوا تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ صوبے میں شعبہ تعلیم کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں,خصوصی بچوں کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول کے آئندہ تعلیمی سیشن کے امتحانات پشاور بورڈ کے تحت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے خصوصی بچوں کے امتحانات وفاقی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر نگرانی ہوتے تھی.انکا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو تعلیم اور دیگر ضروری ٹریننگ فراہم کی جائے گی تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت تین ہزار تین سو خصوصی بچے سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہیں,خصوصی بچوں کے امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جو اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی نفسیاتی الجھنوں کے سلجھاؤ کے لیے صوبائی حکومت نے اساتذہ کو سایئکلوجیکل ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہی,صوبے کے 34 ہزار سکولوں میں ایک ایک ٹیچر کو محکمہ صحت کے تعاون سے سائیکلوجیکل ٹریننگ دی جائی گی۔انھوں نے کہا کہ فیصلہ کا مقصد بچوں کو نفسیاتی طور پر مضبوط بنانا اور انکو نفسیاتی دباو سے نکالنا ہی,موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سود مند ثابت ہوگا تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو بچے کے نفسیات سمجھنے میں آسانی ہوگی۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرنگرانی اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.