پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کے فیصلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

جمعہ 3 جولائی 2020 17:30

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کے فیصلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کے فیصلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،عدالت نے فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کے فیصلہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواستگزار وقار زکا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکٹرانک اسپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا زریعہ ہے پب جی گیم پر پابندی ریڈ بل،ڈیو اور دیگر کمپنیاں اسپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے اگر اسپانسر شپ ختم ہونے سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہوگا درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ پب جی گیم پر پابندی کی وجہ سے پاکستان الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے لہذا پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ معطل کیا جائے اب ویڈ گیم کا ورلڈ کپ ہورہا ہے،ساری اسپانسرشپ ختم ہوجائے گی تاہم عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔