
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ مالی سال کے دوران نظرثانی شدہ ہدف سے 82 ارب اضافی محصولات حاصل کئے
ایف بی آر نے نے مالی سال 2019-20ء میں ریونیو کی مد میں 3989 ارب اکٹھے کئے جو مالی سال کے نظر ثانی شدہ ہدف 3907 ارب روپے کے ہدف سے 82 ارب زیادہ ہے، مالی سال 2018-19 میں حاصل کردہ نیٹ ریونیو 3826 ارب رہا
اتوار 5 جولائی 2020 00:03

(جاری ہے)
8 فی صد رہی۔ اس سال ایف بی آر نے 235 ارب روپے کے ریفنڈ بھی ادا کئے جو پچھلے سال ادا کئے جانے والے 69 ارب کے مقابلے 340فی صد زیادہ ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی بنیادی وجہ غیر ضروری درآمدات میں کمی کی دانستہ کوشش ہے جس سے کرنٹ اکاونٹ کے خسارے پر قابو پایا گیا ہے۔ اس کمی کا محاصل پر براہ راست 700 ارب روپے کا اثر آیا جس کی وجہ سے دسمبر میں ایف بی آر کا ہدف 5505 ارب سے کم کرکے 4803 ارب روپے کردیا گیا تھا۔ فروری تک ڈومیسٹک ٹیکسوں کی نمو 27 فی صد کے حساب سے ہورہی تھی اور امید تھی کہ 4803 ارب روپے کا ہدف باآسانی حاصل ہو سکے گا۔ کرونا لاک ڈاون کے باعث اس ہدف کو مزید کم کرکے 3907 ارب روپے کیا گیا جو ایف بی آر کے افسران اور عملے نے نامساعد حالات کے باوجود حاصل کر لیا۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی ہے کہ حاصل کردہ ریوینیوکے یہ ابتدائی اعدادو شمار ہیں حتمی ریوینیو کے اعدادوشمارمیں بک ایڈجسٹمنٹ، فارم 32A، فیڈرل ٹریڑری اور نیشنل بینک کی آف لائن برانچز سے وصولیوں کے بعد مزید اضافہ متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال کرونا کے باعث ایف بی آر کے تیس سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں جس میں گریڈ 22 کے محمد زاہد کھوکھر بھی شامل ہیں۔ان تمام خطرات کے باوجود ایف بی آر کے تمام اہلکار جانفشانی اور تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
سیلاب زدگان کی خدمت سیاست سے بڑھ کر ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان
-
کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
-
انتہا پسندی ، دہشتگردی ، عدم برداشت کے خاتمے کیلئیملک گیر سطح پر پیغام رحمت اللعالمین کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان
-
غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.