لاک ڈائون نے معیشت اورٹڈی دل نے زراعت تباہ کرکے بلوچستان کے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ کردیا جو لمحہ فکریہ ہے، مو لا نا عبد الحق ہا شمی

حکومت صرف وعدے وبے عمل اعلانات کے تحت چل رہی ہے عوام کوعلاج،تعلیم،روزگار کی سہولیات مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل دیانت داری سے حل کریں ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 5 جولائی 2020 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی ،بیر وزگاری،بدعنوانی کا شکارہیں ۔لاک ڈائون نے معیشت اورٹڈی دل نے زراعت تباہ کرکے بلوچستان کے عوام کے مسائل میں بدترین اضافہ کردیا جو لمحہ فکریہ ہے۔حکومت صرف وعدے وبے عمل اعلانات کے تحت چل رہی ہے عوام کوعلاج،تعلیم،روزگار کی سہولیات مہیا کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔

حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل دیانت داری سے حل کریں حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نے مسائل ومشکلات میں بدترین ضافہ کردیا ۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے حکومتیں آئینی ضابطوں کو توڑ کر بنائی جاتی ہیں ۔ اسی وجہ سے آج ہرطرف بے ضابطگی اور افراتفری ہے کرونا خاتمے ،عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی انتظامات نامکمل اور ناکافی ہیںاصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت پرعوام کا اعتماد بالکل ختم ہوکر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنفیوژڈ حکومتی پالیسی کی وجہ سے کرونا میں اضافہ ہوا ہے ۔ کرونا وائرس نے ہر طرف مشکلات وخود پید اکیے عوام کے علاج ومعالجے کے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیاہسپتالوں میں کرونا علاج کی سہولیات نہیں تھی جبکہ مریضوں کے دیگر بیماریوں کے علاج ہورہاتھا نہ انہیں ہسپتالوں میں داخل کیا جارہا ہے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے ۔

جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں وکارکنوں اورذمہ داران نے فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار اد ا کیا جو احسن کام ہے انشاء اللہ قوم پر جب بھی مشکل آئیگی جماعت اسلامی والخدمت کے ورکرزاسی دینی قومی جوش وجذبے سے قوم کی خدمت کریگی یہ سب ہم اللہ کی رضاوخوشنودی اور کمزوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کر رہے ہیں جب تک انسانیت اس ذات خداوندی کی طرف رجوع نہیں کرتی اور اللہ تعالیٰ سے بغاوت اور نافرمانی کا رویہ ترک نہیں کرتی قدرتی وبائوں سے نجات نہیں مل سکتی ۔

پاکستانی قوم کو بھی رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کرنا ہوگااور اللہ سے اپنے ان گناہوں کی معافی طلب کرنا ہوگی جو انہوں نے قیام پاکستان سے اب تک اللہ سے کئے گئے وعدوں کو پامال کرکے کئے ہیں کرونا اور ٹڈی دل جیسی وبائوں اور آزمائشوں سے نجات کیلئے سچے دل سے اللہ سے اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے ۔