سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کا سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب ، پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا،ترجمان

پیر 6 جولائی 2020 14:16

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کا سینئر سفارتکار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان کے مطابق اس سال بھارت کی جانب سے 1595 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج کی فائرنگ سے 14 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ترجمان کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 10سالہ جنید،7سالہ اریان زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ سی70سالہ خاتون جہان بیگم،50سالہ زبیدہ زخمی ہوئیں،بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔