مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سعودی دارالحکومت ریاض میں زوم میٹنگ کا انعقادکیا گیا

جس کو پی ٹی آئی سعودیہ چیپٹر کے میڈیا ایڈوازری ہیڈ خرّم خان نے آرگنائز کیا، اس میں انٹرنیشنل میڈیا جرنلسٹ نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 11:39

مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سعودی دارالحکومت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) کشمیر کی آزادی کسی ایک کی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد ہے. شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم میں پالیسی کے ساتھ ہمیں مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے.

کشمیر میں کورونا بھارتی فوج کی شکل میں مستقل موجود ہے.

انڈین سرکار اپنے میڈیا اینکر پرسن کے ذریعے پروپیگنڈہ کر کے اپنی ہی قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں. یہ بات کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی پی ٹی آئ سعودی عرب کی جانب سے 13 جولائ 1931 کو سفاکی سے شہید کئے جانے والے کشمیریوں کے حوالے سے آن لائن زوم میٹنگ کے انعقاد میں کہی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے آن لائن زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری حریت لیڈر محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے 13 جولائی 1931 کو سفاکی سے شہید کیے جانے والے 22 شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک سےکاروباری، سیاسی و سماجی افراد سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی.. مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام پرامن رہ کر آزادی کی کوششیں اور احتجاج کرنے والوں میں سے ہے..

کشمیر کی آزادی کسی ایک کی نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ جدوجہد ہے.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شارٹ اور لانگ ٹرم میں اس ایشو کو جاری رکھنے کے لئے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جارحیت کبھی کم نہیں ہوئی ،مودی ہمیشہ سے جنگ چاہتا ہے اور یہ حکومت بھی مودی نے اسی طرح حاصل کی اور بھارتی سرکار اپنے مفادات کی خاطر میڈیا اینکر پرسن کے ذریعے پروپیگنڈہ کر کے اپنی ہی قوم کو بیوقوف بنا رہی ہے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف مختلف ممالک کی عوام میں اشتعال بڑھتا جا رہا ہے.

بھارت ایک نہتی قوم پر مستقل ظلم و ستم کر رہا ہے،

گزشہ 70 سالوں سے کرفیو، لاک ڈاؤن ،خوراک اور دواؤں کی قلت کشمیریوں کے لئے روزمرہ کا معمول بن چکی ہے.. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کے تمام حقوق زبردستی چھین لئیے ہیں اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں خطے میں بہت بڑی تباہی آ سکتی ہے...

انہوں نے 13 جولائی کو اذان کے 17 الفاظ کی ادائیگی کے لئے 22 شہداء کی وجہ سے بہت اہم قرار دیا.

یاسین ملک کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی و جسمانی اذیتوں کے باعث انتہائی بری حالت میں ہیں. اس کے ساتھ سعودیہ کے صدر عقیل ارائیں کا کہنا تھا کے انڈیا حکومت نے کشمیر پر نا حق اور غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر کر رہا ہے جو انسانی حقوق تنظیم کے بر خلاف ہے اس پروگرام کے میزبانی ڈاکٹر ندیم بھٹی نے کی اور آرگنائزڈ پروگرام سینئر میڈیا پرسن خرم خان نے کی اور آخر میں ڈاکٹر ندیم بھٹی اور خرّم خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔