احسن اقبال نے نیب میں وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس کے لیے درخواست دائر کردی
عمران خان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اس غریب ملک کو برداشت کرنا ہوگا جس کے لیے میں نے چیئرمین نیب کو درخواست دی ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کریں . احسن اقبال کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 14 جولائی 2020 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب نے الزام لگایا کہ کھیل صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے تو میں نے پی ایس ڈی پی میں یہ منصوبہ کیوں ڈالا، میں سوال کرتا ہوں کہ اس سال پی ٹی آئی حکومت نے یونین کونسل کی سطح کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیے ہیں نیب ان کو کیوں نہیں پکڑ رہی. انہوں نے کہا کہ بھونڈے مقدمے میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر میری کردار کشی کی گئی اور بین الاقوامی طرز کے منصوبے کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 2020 میں نجم سیٹھی نے نارووال اسپورٹس سٹی میں پی ایس ایل کا میچ کے انعقاد کرنے کا وعدہ کیا تھا‘انہوں نے کہا کہ اسپورٹس سٹی منصوبے کی 86 فیصد فنڈنگ ہوچکی تھی مگر عمران خان نے آتے ہی اس منصوبے کی فی الفور فنڈنگ روک دی جو صرف 14 فیصد باقی رہ گئی تھی جس کی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں درآمد شدہ سامان ضائع ہوگیا. انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولت فراہم کرنا جرم ہے تو اس منصوبے کو اجاڑنا اس سے بھی سنگین جرم ہے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اس غریب ملک کو برداشت کرنا ہوگا جس کے لیے میں نے نیب چیئرمین کو درخواست دی ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کریں‘انہوں نے کہا کہ نیب جو مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کو عمران خان کے فرمائشی پروگرام پر گرفتار کر رہا ہے، کو پی ٹی آئی کی کرپشن نظر نہیں آتی. نون لیگی راہنماءنے کہا کہ نیب جو ہماری ضمانتوں کے خلاف اپیل کرنے کے لیے دو گھنٹوں میں اجلاس طلب کرلیتا ہے اسے بی آر ٹی پشاور منصوبہ نظر نہیں آتا‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلیک لسٹڈ کمپنیوں کو لاہور اور اسلام آباد میں من پسند ٹھیکوں سے نوازا جارہا ہے اور کہا کہ نیب کو یہ کیوں دکھائی نہیں دیتا. انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر آپ دیانت داری کے اتنے چیمپئن ہیں تو چیئر مین نیب کو خط لکھیں اور کہیں کہ میں اپنی کابینہ کو خود سمیت احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں‘انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی چھتری بن چکے ہیں جس کے نیچے سب کو تحفظ حاصل ہے، پی ٹی آئی کے انتقامی ایجنڈے نے پاکستان کو بدترین فیصلہ سازی کے بحران میں دھکیل دیا ہے. احسن اقبال نے کہا کہ کسی دفتر میں کوئی افسر فیصلہ کرنے کی جرات نہیں رکھتا کیونکہ وہ اپنے پینشن کے پیسے سے عدالت کے چکر لگانے کی ہمت نہیں رکھتے‘سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ نیب خود کہتا ہے ہم چہرہ نہیں دیکھتے کیس دیکھتے ہیں، میں نے آج اس کے سامنے کیس پیش کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ چیئر مین نیب اس کا نوٹس لیں گے.
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.