علی زیدی نہ صرف عقل بلکہ آنکھوں سے بھی اندھے ہیں،چوہدری منور انجم

اپنے لیڈر عمران خان کے کردار کو جانچنے کے لئے ریحام خان کی کتاب پڑھیں جو بازار میں دستیاب ہے ن،بیان

بدھ 15 جولائی 2020 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے وفاقی وزیر علی زیدی کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وصیت کے حوالے سے بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی زیدی نہ صرف عقل بلکہ آنکھوں سے بھی اندھے ہیں۔ چوہدری منور انجم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وصیت ان کے فلسفے کی طرح مستند ہے اور جمہوریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سیاست کا تسلسل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرکے اقتدار میں آنے والے جعلی سیاستدانوںکو اپنا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے۔ چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اور کردار کی جعل سازیوں کی بنیادوں پر کھڑا ہے جو جوا ئ اور چندہ چوری کی کھلی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کی اپنی شناخت بھی مشکوک ہے۔ انہیں چاہیے کہ اپنے لیڈر عمران خان کے کردار کو جانچنے کے لئے ریحام خان کی کتاب پڑھیں جو بازار میں دستیاب ہے۔ن