دنیا بھر میں کوروناوائرس سے پانچ لاکھ 92ہزار افرادہلاک،ایک کروڑ 39لاکھ سے زائد متاثر
دنیا بھر میں50لاکھ سے زائد مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،امریکی میڈیا
جمعہ 17 جولائی 2020 16:01
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 74 ہزار 274 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 452 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 79 ہزار 633 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 76 ہزار 822 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 14 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 25 ہزار 609 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار 637 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 937 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 797 ہو چکی ہے۔پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 615 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 41 ہزار 586 رپورٹ ہوئے ہیں۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 4 ہزار 669 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 221 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 37 ہزار 574 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 41 ہو گئے۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 290 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 23 ہزار 698 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 416 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 5 ہزار 935 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 119 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 552 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 608 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 61 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 370 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 238 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 622 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 475 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 70 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 895 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 737 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی وزیرخارجہ کا دورہ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیووائرل
-
راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان
-
پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال
-
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’’اوپن اے آئی‘‘نے چھ نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کروا دیا
-
رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، قطر
-
غزہ کے باشندوں کو امداد دینے کے بجائے نکال باہر کیا جائی اسرائیلی وزیر
-
اقوام متحدہ کی اعلی عدالت آج رفح پر اسرائیلی یلغار کی سماعت کرے گی
-
کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا
-
افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 12زخمی
-
ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین
-
ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا
-
اسرائیل کیساتھ پائیدارتعلقات پرفخر، سلامتی کیلئے عزم پختہ ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.