مظفرآباد‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شیخ فضل الرحمن 44سال سروس کے بعد ریٹائرڈ

پیر 20 جولائی 2020 11:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم شیخ فضل الرحمن 44سال سروس کے بعد ریٹائرڈ،نظامت اعلیٰ زنانہ کے منسٹریل سٹاف کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد، خدمات کو خراج تحسین،شیخ فضل الرحمن کو دعائوں اور تحائف کے ساتھ دفتر سے درجنوں افسران و ملازمین نے رخصت کیا ،ملازمین جلوس کی شکل میں انھیں گھر تک چھوڑ کر آئے جب کہ اس دوران ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا گیا،نظامت اعلیٰ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے ڈویژنل ڈائریکٹر راجا افتخار احمد ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد اقبال اعوان ،اے ڈی ریٹائرڈ جاوید عباسی،ملک عامر،سید بشارت حسین شاہ ،ظہیر عباسی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وفاقی حکومت فیاض الرحمن فیاض سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ شیخ فضل الرحمن کی محکمہ تعلیم سکولز کیلئے خدمات قابل ستائش رہیں ،انھوں نے اساتذہ سمیت ملازمین کے معاملات کی یکسوئی کیلئے دوران ملازمت بے مثال خدمات انجام دیں اور محکمہ تعلیم کی نیک نامی میں بھرپورکردار ادا کیا،ان خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا،مقررین نے کہا کہ شیخ فضل الرحمن رولز،ریگولیشن کا انسائیکلوپیڈیا ہیں ،اپنی سروس کے دوران انھوں نے بلا تخصیص خدمت کر کے مخلوق خدا کیلئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کیں ، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق کی بحالی کیلئے نمایاں کردار ادا کیا،نہ صرف ریاست بھر بلکہ اپنے علاقہ ،برادری کیلئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں ،سرکاری ملازمین کیلئے شیخ فضل الرحمن جیسے لوگ رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔