ملک بھر میں کل سے پولیو مہم دوبار شروع ہوگی

پہلے مرحلے میں اضلاع میں فیصل آباد،اٹک، جنوبی وزیرستان اور کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقے شامل ہونگے،ترجمان

پیر 20 جولائی 2020 13:00

ملک بھر میں کل سے پولیو مہم دوبار شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کل پیر سے پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگی ۔ ترجمان کے مطابق پولیو مہم کو کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ قبل معطل کر دیا گیا تھا،پولیو مہم کا آغاز مخصوص اضلاع میں ہی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں اضلاع میں فیصل آباد، اٹک،جنوبی وزیرستان اور کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقے شامل ہونگے۔

ترجمان کے مطابق مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے مطابق رہ جانے والے بچوں کے لیے الگ مہم شروع کی جائے گی،ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو مہم بٴْری طرح متاثر ہوئی۔