
کورونا کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے دائود فائونڈیشن اور آغاخان یونیورسٹی کے مابین اشتراک
جمعہ 24 جولائی 2020 18:07
(جاری ہے)
2مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کیلئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآرڈینیشن کے تعاون سے دائود فائونڈیشن 79.5ملین روپے کی امداد فراہم کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 5000ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوکورونا کے درمیانے اور سیریس مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی ۔
دوسرے مرحلے میں آغاخان ہسپتال 500ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کوکووِڈ 19اور اسکے اثرات سے بچائو کیلئے ان کے اداروں کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے سائیٹ پر عملی تربیت فراہم کرے گی۔اس شراکت داری کے ذریعے آغا خان یونیورسٹی مختلف ہسپتالوں میں داخل 16ہزار سے زائد مریضوں کے بہتر علاج کیلئے ہیلتھ کیئر پروفیشنلزکو ٹیلی کنسلٹیشن کی خدمات بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پردائود فائونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینا دائود نے کہا کہ ہمیں اس منفرد اور پائیدار پروگرام کیلئے آغا خان ہسپتال کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہورہی ہے ۔یہ شراکت داری ملک بھر میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ کووِڈ 19 ہیلتھ نیٹ ورک کی تشکیل اور ملک کے پسماندہ علاقوںمیں ٹیلی کنسٹلیشن سروسز فراہم کرنے سے اس منصوبے سے قومی سطح پر ممکنہ طورپر انتہائی نگہداشت میں بہتر ی لائی جاسکتی ہے۔دائود فائونڈیشن بھی اینگرو کارپوریشن اور دائود کارپوریشن کے چیئرمین حسین دائود کے اس عہد کا حصہ ہے جس کے تحت انہوں نے کرونا کے خلاف لڑنے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس عہدکے تحت کووِڈ19کی روک تھام کیلئے 4مرکزی شعبوں میں امدادی کاموں میں توسیع دی جارہی ہے جن میںاس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حفاطت، مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو یقینی بنانے اورمعاشرے کے سب مستحق افراد تک ضروریاتِ زندگی کی فراہمی شامل ہیں۔اس موقع پر آغا خان میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عادل حیدر نے کہاکہ جب ملک کو ضرورت ہوتو اپنی خدمات کی فراہمی کو ہم فرض سمجھتے ہیں اور ہمارا شمار بھی مشکل وقت میں موجود لوگوں میں سے ہوں۔ اس شراکت داری سے ہیلتھ ورکرز کو ہسپتال میں داخل کووِ ڈ 19کے مریضوں کے علاج کیلئے درکارجدید نالج اور مہارت فراہم کی جائے گی۔ آغا خان یونیورسٹی پہلے ہی وزارتِ صحت اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے تعاون سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کووِڈ 19کے سخت بیمار مریضوں کے علاج کیلئے مفت ٹیلی کنسٹلیشن سروسز فراہم کررہی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے آغاخان یونیورسٹی ہسپتالوں میں داخل درمیانے اور سیریس مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے ٹیلی کنسلٹیشن مفت فراہم کرے گی۔ آغاخان یونیورسٹی نگہداشت کی میڈیسن کے اہم پہلوئوں پرحکومتِ سندھ کے اشتراک سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیلئے متعدد کورسز کا بھی انعقاد کررہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.