عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر کی ’’کرونا وائرس ‘‘کیسز کی تعداد میں اضافہ کے باعث جوڈیشل آفیسران و سٹاف کوحاضری سے مستثنی قرار دئیے جانے کی منظوری

پیر 27 جولائی 2020 19:38

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) قائمقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری راولاکوٹ میں ’’کرونا وائرس ‘‘کیسز کی تعداد میں اضافہ اور عدالتی عملہ کی بڑی تعداد میں کرونا وائرس Positive آنے کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ کی حد تک جملہ جوڈیشل آفیسران و سٹاف عدالت ہا ماتحت ہیڈ کوارٹر راولا کوٹ کو از مورخہ 24-07-2020 تا30-07-2020 حاضری سے مستثنی قرار دئیے جانے کی منظوری صادرفرمائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/جج فیملی کورٹ ضلع پونچھ اور سینئر سول جج راولاکوٹ حاضری سے مستثنیٰ ہونے والے جوڈیشل آفیسران کی جگہ اپنے فرائض منصبی کے علاوہ بطور ڈیوٹی جج معہ ضروری عملہ فرائض کی انجام دہی کے لیے حاضر رہیں گے ۔