عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہائوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے‘عظمی بخاری

جو شخص 45لوگوں کی کابینہ کنٹرول نہیں کرسکتا وہ 22کروڑ کا ملک کیسے چلاسکتا ہے،دھرنوںکی پیداوار جماعت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے

منگل 28 جولائی 2020 15:48

عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہائوس سے اٹھاکر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کی ہر بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ تاری کردیتی ہے،ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آنے والے ہر محاذ کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں،ووٹ چور اور چور دروازے سے مسلط ہونے والے ہر بحران پر ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔

فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظٖمی بخاری نے کہاکہ نوازشریف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے،نوازشریف نے 126دن کٹھ پتلیوں کی لوٹ مار،جلا گھیرا اور انتشار پسندی کو صبر و تحمل سے برداشت کیا۔126دن پاکستان کے دارالحکومت کو یرغمال بنانے والے آج اپوزیشن کی اے پی سی خوفزدہ کیوں ۔اپوزیشن جماعتیں قوم کو تبدیلی کے عذاب سے بچانے کیلئے مل بیٹھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہائوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے۔جو شخص 45لوگوں کی کابینہ کنٹرول نہیں کرسکتا وہ 22کروڑ کا ملک کیسے چلاسکتا ہے۔دھرنوں،احتجاج اور بند کمروں کی پیداوار جماعت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔کشمیر کے سفیر بننے والے آج بھارتی جاسوس کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔کلبھوشن کا وکیل بن کے عمران نیازی نے ہزاروں شہدا کے خون سے غداری کی ہے۔ کلبھوشن کی دہشتگرد کاروائیوں سے سینکڑوں سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔نوازشریف کو مودی کا یار کے طعنے دینے والے آج مودی کو بار بار کالز کر رہے ہیںلیکن مودی ان کے کالز کا جواب دینے کو تیار نہیں۔