بدنام ِزمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد

بدھ 29 جولائی 2020 15:58

بدنام ِزمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس برآمد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے کاروائی کے دوران بدنام ِزمانہ منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور 1.060 کلو گرام چرس برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھاء ذیشان اسد نے سب انسپکٹر الطاف حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مصطفی عرف ظفر ولد علی محمد قوم ہرل سکنہ غوث محمد والا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.060کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔