
بحرین میں عید الاضحی کے دوران بھی مساجد بند رکھنے کا اعلان
بحرینی حکام کے مطابق کورونا پر قابو پانے کے لیے تمام اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی
محمد عرفان
جمعرات 30 جولائی 2020
09:41

(جاری ہے)
بحرین میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
حکومت نے شہریوں اور مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خاندانوں اور رشتے داروں سے بالمشافہ میل ملاقات سے گریز کریں اور عید پر تہنیتی پیغامات کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کریں۔اس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھر ہی میں رہیں اور کسی ناگزیر ضرورت کی صورت ہی میں گھروں سے باہر نکلیں،عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہن کررکھیں اور ہر جگہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔بحرینی حکومت نے 6 اگست تک جیم ، کھیل کے بیرونی میدان اور پیراکی کے عوامی تالابوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم عوامی بیچز کو دوبارہ سخت پابندیوں کے ساتھ کھول دیا گیا ہے،وہاں پانچ ، پانچ سے زیادہ افراد نہیں جاسکیں گے اور ایک فرد کو دوسرے فرد سے دو میٹر تک فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔بحرینی حکومت نے دوسرے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کررکھی ہے۔البتہ صرف بحرینی شہری اور مکین ، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہری ، سفارت کاروں اور کارآمد ای ویزا رکھنے والے مسافروں، فوجی اہلکاروں ،فضائی عملہ اور اقوام متحدہ کے پاسپورٹس کے حاملین ملک میں آسکتے ہیں۔لیکن بحرین میں آنے والے کسی بھی فرد کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور خود کو 10 روز کے لیے قرنطین میں رکھنا ہوگا۔واضح رہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بحرین اور اس کی پڑوسی خلیجی ریاست قطر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح فی کس آبادی کے تناسب کے لحاظ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں
-
صرف 1 دن میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے 50 ارب ڈالرز نکال لیے
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ڈاکٹر نرمل جورا کی کتاب‘لاک ڈاؤن’کی تقریبِ رونمائی
-
50 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر بھارت کا امریکا کیخلاف جوابی اقدام
-
امریکا کی ایران کے 18 اداروں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد
-
ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
-
ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو خارج از امکان قراردیدیا
-
ایران، 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد
-
امریکی عدالت نے پیدائش کی بنیاد پر شہریت پر پابندی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم روک دیا
-
سپین میں مہاجرین کی آمد کے باعث آبادی 4 کروڑ 93 لاکھ سے تجاوز کر گئی
-
بھارت: الیکشن کمیشن ووٹوں کی چوری میں بی جے پی کی مدد کر رہا ہے،راہل گاندھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.