محکمہ موسمیات کی عیدالاضحی پر بارش کی پیش گوئی کردی

جمعہ 31 جولائی 2020 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے شہریوں کو بارش کی نوید سناتے ہوئے عیدالاضحی کے 2 روز بعد شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جمعہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :