
ملک میں 3 ماہ بعد پہلی مرتبہ 1 ہزار سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے
3 مئی کے بعد پہلی مرتبہ 1 ہزار سے کم یومیہ کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 27 اموات ہوئی: صدر مملکت کا ٹوئٹ
محمد علی
جمعہ 31 جولائی 2020
20:22

Congratulations to Pakistan. For first time after 3rd of May, our new Coronavirus cases are in three figures at 903 and deaths at less than 30 at 27 yesterday.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 31, 2020
It is Allah's Grace, because of Smart Lockdown policies of government, and Credit to YOU, the smart people of Pakistan.
صدر مملکت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کے دوران آج پہلا موقع ہے جب 1 ہزار سے کم یومیہ کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 903 کرونا کیس اور صرف 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی اور قوم کے ذمے دارانہ رویے کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔
(جاری ہے)
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے وار مزید کم ہونے لگے ہیں اور اس وقت پاکستان میں اس وبا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 507 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ ہو چکے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں صرف 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 305 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 177 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 177 رہ گئی ہے۔سندھ میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 550 ہے، پنجاب میں 90 ہزار 873 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 958 ، بلوچستان میں 11 ہزار 732 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 14 ، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 105 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 27 افراد کرونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے، اس طرح ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5951 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں 210 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
-
پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کی بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے
-
اب سستی گیس کسی کو نہیں ملے گی
-
سینیٹر شیری رحمان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کو افسوسناک اور ظالمانہ قراردے دیا
-
فینٹینیل کی سمگلنگ کے الزام میں انڈین کمپنی کے عہدے داروں اور اہلخانہ کے امریکی ویزے منسوخ
-
لاہورپولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کاروائی، 565 ملزمان گرفتار کرلئے گئے
-
اسرائیل کوامریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، مسلم حکمران بےحسی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں
-
کامن ویلتھ رپورٹ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.