(نوٹ : 5 اگست کی صبح سے قبل شائع، نشر، یا ٹیلی کاسٹ نہ کیا جائے۔ شکریہ)
80 لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں قید، قابض بھارتی افواج کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں چھپانے کے لئے بیرونی دنیا کے ساتھ ان کے مواصلاتی رابطے منقطع کئے گئے ہیں، نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے اور نام نہاد تلاشی کی کارروائیاں روزانہ ہو رہی ہیں،کشمیر کی حقیقی سیاسی قیادت جیلوں میں بند ہے، 5 اگست 2019ء کا بھارتی اقدام غیر انسانی فوجی محاصرہ اور مواصلاتی رابطوں کا منقطع کیا جانا انسانیت کے خلاف جرم ہے وزیراعظم عمران خان کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام
بدھ 5 اگست 2020 01:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتہاء پسند اور توسیع پسندانہ سوچ رکھنے والی بی جے پی آر ایس ایس کی نمائندہ بھارتی حکومت ہندتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور بھارتی حکومت خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اور مسلمان اقلیت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی قوانین اور بالخصوص چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توقع کے مطابق کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کر دیا ہے اور پاکستان، ارکان پارلیمنٹ، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری کے ارکان نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ بھارت دنیا کے سامنے ایک جارح اور جابر ملک کے طور پر بے نقاب ہو گیا ہے اور اس کے نام نہاد سیکولر اور جمہوری دعوے بھی مکمل طور پر بے نقاب ہوئے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے محاصرے کے شکار عوام کیلئے اور انصاف و انسانی وقار کے لئے یہ ضروری ہے کہ عالمی برادری فوری مداخلت کرے اور مذمت کے اپنے الفاظ کے ساتھ عملی اقدامات کرے تاکہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف موجودہ ظالمانہ کارروائیاں بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دے گا اور نہ ہم اور نہ ہی کشمیری عوام کے خلاف بھارتی غیر قانونی اقدامات اور ظلم و جبر کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی عالمی برادری تک رسائی کے لئے کشمیری عوام کی آواز روکنے میں ناکام رہا ہے اور اب بھارت منصفانہ حقوق اور بنیادی آزادیوں کا مطالبہ کرنے والے عوام پر ہندتوا سوچ کو مسلط کرنے میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہر کشمیری کی شہادت اور ہر کشمیری کے گھر کو جلانا یا تباہ کرنا کشمیری عوام کے بھارتی قبضہ سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ کشمیری عوام کی پوری جدوجہد کے دوران پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے حق خودارادایت کا ادراک نہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.