نا رووال میں بھی یو م استحصا ل کشمیر نہا یت جو ش خروش سے منا یا گیا

بدھ 5 اگست 2020 17:45

شکرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیر اعظم پا کستان کی خصوصی ہد ایت پر پنجا ب بھر کی طر ح ضلع نا رووال میں بھی یو م استحصا ل کشمیر نہا یت جو ش خروش سے منا یا گیا، اس حوا لے سے ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے نارووال میں ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زما ن لک ،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ذو الفقار احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ڈا کٹر فیصل سلیم ،محمد حنیف ،اسسٹنٹ کمشنر عمر افتخار شیر ازی ، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر محمد خا لد ،ایم ایس ڈا کٹر ملک لطیف افضل ،ضلعی چیئرمین بیت الما ل حا جی امجد خا ن کا کڑ ، ضلعی چیئر مین اوور سیز کمیٹی عرفان عا بد ،حافظ ذوالفقار مہیس،حا جی نا در خا ں اور محکمہ صحت ،تعلیم ، میونسپل کمیٹی ،لا ئیوسٹاک ،پا پو لیشن،لو کل گور نمنٹ ،زراعت ،پبلک ہیلتھ ،ہا ئی وئز ،بلڈنگ ،سو ل ڈیفنس ، ریسکیو 1122 کے افسران سٹاف و شہر کی سما جی سیاسی ،مذہبی ،وکلا ئ بر ادی اور میڈ یا کے نما ئندگان نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے آغا ز پر سائرن بجا یا گیا ، ایک منٹ کی خامو شی اختیار کی گئی اور پا کستان اور آزاد جمو ں کشمیر کے قومی ترانے پڑھے گئے ، شرکا ئ نے کورونا ایس او پیز کے تحت سما جی فاصلے کو بر قرار رکھا ، ریلی کے شرکائ نے بازووں پرکا لی پٹیا ں اور سر پر بلیک کیپس پہن کر ریلی میں شرکت کی ، ریلی کے دوران محکمہ پو لیس کی طرف سے سیکو رٹی کے بھرپو ر انتظا مات کیے گئے ، ریلی ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال نارووال سے شروع ہو کر جسٹربا ئی پاس پر اختتام پذیر ہو ئی۔

ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او ذوالفقار احمد و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر پر ظالم بھا رتی حکو مت نے تین سو پینسٹھ دن گزرنے کے بعد بھی نا جا ئز قبضہ کیا ہو ا ہے جو کہ کشمیر ی مسلمانو ں کے حقو ق پر کھلم کھلا ڈا کہ ہے اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی بھی۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھا رتی وزیر اعظم نے اپنے ہی ملک کے قانو ن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جبری طور پر مقبو ضہ کشمیر کو بھا رت کا حصہ بنانے کی کو شش کی جو کہ کشمیر ی مسلما نو ں کے حق خود ارادیت کھلا ڈاکہ ہے جسے کسی صورت قبو ل نہیں کیا جا سکتا ،بھا رت کے اس گھنا ? نے فعل پر اس کا چہر ہ پو ری دنیا میں بے نقا ب ہو چکا ہے ،اتنے ظلم کے با و جو د کشمیر ی مسلمانوں کے جذبات میں تیزی آئی ہے ،ہم سب کشمیریو ں کی اس جدوجہد کو ہم سلام پیش کر تے ہیں اور ہما را بچہ بچہ کشمیر ی مسلما نو ں کے ساتھ کھڑا ہے ،حکو مت پاکستا ن نے نیا نقشہ جا ری کردیا ہے اور انشائ اللہ ہم پر امید ہیں کی جلد ہی نارووال سے سرینگر کے لئے را ستہ نکلے گا لہذا اقوام متحدہ کو قرار دادوں پر عمل درآمد کر انا ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ انشائ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی مسلمان فتح کا سور ج جلد طلو ع ہو تا ہو ا دیکھیں گے لہذا ہم کشمیر کی سیا سی سفار تی اور اخلا قی ہما یت جا ری رکھے گے۔ریلی کے شرکا ئ نے ہاتھوں میں بینر ز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر ی مسلما نو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتا م ملک کی سلا متی ترقی اور با لخصو ص کشمیر ی مسلما نو ں کی آزادی کے لیے دعا کی گئی-؂