ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر پولیس کی کاروائی، شیشہ سموکنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھاری مقدار میں برآمد ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2020 19:47

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر پولیس کی کاروائی، شیشہ ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ سٹی ٹوبہ کی کاروائی شیشہ سموکنگ میں استعمال ہونے والا سامان بھاری مقدار میں برآمد ملزم گرفتار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرشیشہ سموکنگ کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)


شیشہ سموکنگ کی روک تھام کے لیے چلائی جانی والی مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی ٹوبہ مظہر حسین ایس آئی معہ محمد رضوان ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جیو بیکرز اینڈ جنرل سٹور اکال والا روڈ نزدYESمارٹ چوک پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم قیصر ولد محمد سرور قوم آرائیں سکنہ چک 395ج ب کو شیشہ سموکنگ میں استعمال ہونے والا سامان فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے کوئلہ چھوٹے ڈبے10عدد،فلیور69ڈبی،کوئلہ بڑے ڈبے11عدد،چلم14عدد،الیکٹرک سگریٹ6عدداور چلم پیپر3پیکٹ برآمد ہوئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :