پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر خواتین ونگ میڈیا سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر عشرت سجاد کا دورہ بھمبر

بدھ 12 اگست 2020 16:55

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر خواتین ونگ میڈیا سیکرٹری محترمہ ڈاکٹر عشرت سجاد کا دورہ بھمبر، جماعتی عہدیداران ، کارکنان سے ملاقات مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر خواتین ونگ کی مرکزی میڈیا سیکرٹری محترم ڈاکٹر عشرت سجاد کا ایک روز ہ دورہ بھمبر،خواتین ونگ کی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی اور بھمبر میں خواتین ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا خواتین کو گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی کرنے کا ٹاسک دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بھمبر اور بڑھنگ میں مختلف شخصیات کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔بھمبر آمدہ پر خواتین ونگ کی عہدیداران اور کارکنان نے انکا بھرپور استقبال کیا گیا ۔