امیر جماعت اسلامی کا صوابی کا اچانک مختصر دورہ

جمعرات 13 اگست 2020 21:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صوابی کا اچانک مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع ٹھنڈ کوئی میں پشاور کے سینئر صحافی و نجی ٹی وی چینل و بیوروچیف عارف یوسفزئی کے ساتھ ان کے دو بچوں کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں موضع زیدہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائوں حسین احمد قریشی اور عارف احمد قریشی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ضلعی امیر میاں افتخار الدین باچا ، محمود الحسن ، جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔