تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے معصوم بچی سمیت دو افراد جاں بحق،ایک بچی زخمی، کئی مقامات پر مویشی ہلاک

جمعہ 21 اگست 2020 16:46

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) تحصیل چھاچرو کے گاؤں ڈاکنیوں اور پوچھاندو میں آسمانی بجلی گرنے سے معصوم بچی سمیت دو افراد جاں بحق،جبکہ ایک بچی زخمی اور کئی مقامات پر مویشی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچرو کے گاؤں ڈاکنیوں میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ سالہ معصوم بچی اسماء بنت عبدالرزاق راہموں جاں بحق اور اس کی دوسری بہن یاسمینہ زخمی ہوگئی۔ دوسری جانب گاؤں پوچھاندو میں 25 سالہ تارو ولد ہرچند بھیل جاں بحق ہو گیا، جبکہ تحصیل ڈیپلو کے گاؤں فارہاڑوسات اور گاؤں پاٹار میں مویشی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :