میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،
بینک کے منافع میں 67فیصد اضافہ
جمعہ 21 اگست 2020 17:29
(جاری ہے)
بینک کے مجموعی اثاثے 12فیصد اضافے کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک کھرب روپے سے زائد ہوکر 1.26کھرب ہو چکے ہیں۔
بورڈ نے 30جون 2020کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے 10فیصدبونس شیئرز کی بھی منظوری دی ہے۔ فارن ایکسچینج آمدنی اور سرمائے میں اضافے کی وجہ سے بینک کی غیر فنڈڈ آمدنی میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے انتظامی اور دیگر آپریٹنگ اخراجات گزشتہ سال کے اسی عرصے کی11.7ارب روپے کے مقابلے میں 14.9ارب روپے رہے ۔ اخراجات میںا ضافے کی بنیادی وجہ جون 2019سے 120نئی برانچزکا قیام تھا۔ حکومتِ پاکستان کے اجارہ سکوک اور پاکستان انرجی سکوک IIمیں سرمایہ کاری کی وجہ سے میزان بینک کی سرمایہ کاری 36فیصد اضافے کے ساتھ 306ارب روپے ہوگئی ہے۔ 30جون 2020تک بینک 20.89فیصد کیپٹل ایڈوکیسی شرح کے ساتھ بہترین کیپٹلائزڈ ادارہ ہی جوکہ کم سے کم ریگولیٹری ضرورت سے 11.50فیصد زیادہ ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور قرضوں سے متعلق بینک کی محتاط پالیسی کی وجہ سے بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس (COVID-19)کے پھیلائو کی وجہ سے معیشت کے بعض شعبوں میں دبائو کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے کسی بھی ممکنہ غیر فعال فنانسنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی اضافی عمومی فراہمی کی منظوری دی ہے جس سے بینک کے غیر فعال فنانسنگ کوریج کی شرح 129فیصد ہوگئی ہے جوکہ بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بینک کا غیر فعال فنانسنگ انفیکشن تناسب.4 2فیصد سے بھی کم ہے جوکہ انڈسٹری کی سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔ بینک نے اس ششماہی میں ملک کے 19نئے شہروں میں38نئی برانچزکا آغاز کیا ہے جس کے بعد ملک کے 240شہروں میں میزان بینک کی 800سے زائد برانچز ہو چکی ہیں۔ میزان بینک پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین کو جامع ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے شرعی اصولوں کے مطابق بینکنگ خدمات فراہم کررہا ہے جن میں انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور دوسرے متبادل ڈسٹری بیوشن چینلزشامل ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168916.22 پوائنٹس پر بند
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، خریداروں نے سر پکڑ لئے
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
صوبائی صنعت و تجارت پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 135واں بورڈ اجلاس
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 92 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی تیزی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کااضافہ
-
ایس آئی ایف سی کے تحت جنوبی بلوچستان کے نو منتخب ضلع تمپ میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے صنعتی شعبے کی کمر توڑ دی ہے، فباٹی
-
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.