سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168916.22 پوائنٹس پر بند
منگل 12 مئی 2026 20:17
(جاری ہے)
سینیرجیکو پاکستان کے 154128151 حصص،حیسکول کے 113570988 حصص اور کے الیکٹرک کے 113570988 حصص کا لین دین ہوا۔
حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ،چناب لمیٹڈ اور فرسٹ ایکویٹی مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق کا روباری سرگرمیوں کے دوران سرمایہ کا روں نے بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث محتاط رویہ اختیار کیا۔ ایک موقع پر انڈیکس 1065 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا تاہم بعد ازاں شدید فروخت کے دبائو کے باعث 1683 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1,590 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کمی کے ساتھ 168,916 پوائنٹس پر بند ہوا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے منفی اثرات سرمایہ کا روں کے اعتماد پر اثراندازرہے اور وہ محتاط طرزعمل کا مظاہرہ کرتے رہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے بھی مارکیٹ پر دبائو بڑھایا جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان غالب رہا۔ اسی دبائو کے باعث کا روباری سیشن کے دوران شدید اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں بھاری سرمایہ رکھنے والے اہم کمپنیوں کے حصص نے مجموعی طور پر انڈیکس کو تقریباً 750 پوائنٹس نیچے دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168916.22 پوائنٹس پر بند
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا، خریداروں نے سر پکڑ لئے
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
صوبائی صنعت و تجارت پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 135واں بورڈ اجلاس
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,100 روپے اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 92 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیرمعمولی تیزی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کااضافہ
-
ایس آئی ایف سی کے تحت جنوبی بلوچستان کے نو منتخب ضلع تمپ میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے صنعتی شعبے کی کمر توڑ دی ہے، فباٹی
-
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.