
سینئرز سے مشورہ کرتا ہوں مگر فیصلے اپنے ہوتے ہیں: بابراعظم
آپ یکدم سینئرز کو باہر نہیں کرسکتے کیوںکہ پریشر میں انکی موجودگی کافی ضروری ہوتی ہے :پریس کانفرنس
ذیشان مہتاب
بدھ 2 ستمبر 2020
13:33

(جاری ہے)
بابر کے مطابق جب ان کو مشور ہ لینا ہوتا وہ سینئرز کے پاس جاتے، جب سینئرز کو کوئی رائے دینا ہوتی تو وہ پاس آجاتے، اس میں کوئی حرج نہیں، مورگن بھی ساتھیوں سے مشورے کرتے ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کے فیصلے اپنے نہیں ہوتے؟ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں ہونے والے آخر ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
دورہ انگلینڈ کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ وہاب ریاض کا انیسواں اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، محمد حفیظ اور حیدر علی نے میچ میں زبردست بیٹنگ کی ۔ شاداب خان کو پاوور ہٹنگ کے لیے اوپر بھیجا گیا تھا۔ جب بابر اعظم سے شاداب کو پڑنے والے تین چھکے، سرفراز کی جانب سے اسٹمپنگ مس کرنے اور حارث روف کو آخری اوور میں پڑنے والے چھکے پر سوال کیا گیا تو بابر اعظم نے اعتماد کے ساتھ کہا کہ یہ کرکٹ ہے، اس میں یہ سب کچھ ہوسکتا ہے۔ کبھی اہم بیٹسمین جلدی آوٹ ہوجاتا کبھی اہم بولر پٹ جاتا۔۔ حارث روف کو آخر میں یارکر کرنے کو کہا تھا، بدقسمتی سے وہ نہ کراسکا لیکن آخری گیند پر کم بیک اچھا کیا اور پاکستان میچ جیت گیا۔ ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار ٹیم کامبی نیشن بنانے کے لیے کٹھن فیصلے کرنا پڑتے ہیں ، آج حیدر علی کو موقع دیا تو اس نے خود کو ثابت کیا، رضوان اور سرفراز دونوں اچھے پلیئرز ہیں اور دونوں کی اچھی کارکردگی ہیں اور دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا کافی مشکل فیصلہ ہوتا تھا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان پر کپتانی کا پریشر نہیں، ٹیسٹ سیریز میں اسکورز کو بڑے رنز میں تبدیل نہ کرپانے کا افسوس ہے لیکن انہوں نے اس دورے میں بہت کچھ سیکھا اور یہ تجربہ انہیں مستقبل میں ضرور کام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ایبل میں پلیئرز کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا جس کو ہر کسی نے بہت انجوائے کیا۔ جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ ٹیسٹ کی کپتانی کے لیے تیار ہیں تو بابر نے کہا کہ اظہر علی اچھی کپتانی کررہے ہیں، یہ پی سی بی کا اختیار ہے لیکن ان کی نظر میں اظہر ہی اچھے کپتان ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا نام سامنے آگیا
-
ٌریفری کیخلاف دیر سے کیوں ایکشن لیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا گیا
-
ایشیا کپ،بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
-
پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد 0-6 کا چرچا، شائقین نے بھارتی عوام کو جنگ یاد دلادی
-
حسین جہاں سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،محمد شامی
-
افغان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر
-
ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا
-
پاک-بھارت میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
-
کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیاکپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
پاک-بھارت میچ کے دور ان اسپورٹس مین اسپرٹ معاملہ ، فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئر معطل
-
میچ ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.