آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو کوارٹر فائنلز (آج)کھیلے جائیں گے

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد توصیف صدیقی کے مطابق (آج) جمعرات کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔

ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر داؤد سپورٹس کرکٹ کلب کا مقابلہ ائیر پورٹ جمخانہ سے ہوگا جبکہ کے سی سی سٹیڈیم پر عالمگیر جمخانہ اور شامیل کرکٹ کلب مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل (کل) جمعہ کو پاکستان کرکٹ کلب اور النور جیمخانہ کے مابین کے سی سی اے سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ بلال فرینڈز کرکٹ کلب پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 8 ستمبر 2020ء کو کھیلے جائیں گے جہاں ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر گروپ اے کی فاتح ٹیم کا مقابلہ گروپ سی کی فاتح ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کے سی سی اے سٹیڈیم پر گروپ بی کی فاتح ٹیم کا مقابلہ گروپ ڈی کی فاتح ٹیم سے ہوگا فائنل میچ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا آغاز رواں سال 19 جنوری کو ہوا تھا اور 5 مارچ 2020ء تک 72 میچز کھیلے جا چکے تھے اٴْس کے بعد کووڈ۔19 کی وجہ سے ٹورنامنٹ روکنا پڑا اب جبکہ صورتحال قدرے بہتر ہوچکی ہے اس لئے انتظامیہ نے ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔