سرینا ولیمز، صوفیہ کینن، جوہانا کونٹا، میڈیسن کیز کا یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، امریکہ کی ہی صوفیہ کینن، امریکہ کی میڈیسن کیز اور انگلینڈ کی جوہانا کونٹا رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ وینس ولیمز، کم کلیسٹر اور شوائی ژنگ ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان کھلاڑی سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کرسٹی ہیرم آہن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹینس سٹار جوہانا کونٹا نے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیتھر واٹسن کو ٹائی بریک پر 7-6(9-7) اور 6-1 سے ہار دیا۔

امریکہ کی صوفیہ کینن نے بھی پہلا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے بیلجیئم کی یانینا ویکمائر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے مات دی۔ پہلے رائونڈ کے دیگر میچوں میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز، استونیا کی کایا کنیپی، بیلاروس کی آرینا سابالینکا، بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا، امریکہ کی سلونی سٹیفنز، یونان کی ماریا سکاری، ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :