مسلسل تنقید پر سرفراز کے صبر کا پیمانہ لبریز

اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی ،جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 ستمبر 2020 14:25

مسلسل تنقید پر سرفراز کے صبر کا پیمانہ لبریز
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا سٹمپڈ مس کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی جانب سے سٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔ ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔ قومی ٹیم کے 33 سالہ سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔ سرفراز احمد نے لکھا کہ’’ اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں‘‘۔
                                                                                    

متعلقہ عنوان :