ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کردی
پاکستان جانے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی: برطانوی بلے بازکاٹویٹر پیغام
ذیشان مہتاب جمعرات 3 ستمبر 2020 16:52
(جاری ہے)
ایونٹ کے بقیہ میچوں کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں جہاں تمام کھلاڑی، میچ آفیشلز اور متعلقہ اسٹاف بائیو سیکیور ماحول میں رہے گا۔فی الحال چاروں میچز بند دروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے بعد نہ صرف تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی بلکہ اب ان میچوں کی تیاری کیلئے تمام ٹیموں کے پاس بھی مناسب وقت موجود ہے۔ فی الحال سب سے اہم یہ تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک یہ ٹیمیں ان تاریخوں کو اپنی ڈائری میں درج کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 2020ء کے بقیہ چاروں میچوں کے انعقاد کااعلان اس بات کی بھی تائید ہےکہ پاکستان کوویڈ 19 کی وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے، دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن 21-2020ء کا آغاز بھی جلد ہورہا ہے جہاں مختلف ایج گروپس، مینز اور ویمنز کرکٹ کے مقابلوں سمیت زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوم سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔ڈومیسٹک سیزن 21-2020ء کے میچوں کا کامیاب انعقاد آئندہ سال فروری، مارچ میں پی ایس ایل 2021ء کے لیے معاون ثابت ہوگا، ہم عوام کے چہروں پر خوشیاں بانٹنے کے منتظر ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شامل چار ٹیموں میں سے صرف پشاور زلمی ہی اس سے قبل ایونٹ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پی ایس ایل 2020ء ، ایشیاء کپ 2008ء کے بعد پاکستان میں منعقدہ دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ایونٹ کی کُل انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر مقرر ہے ۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ رنرزاپ کے لیے 2 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم مقرر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.