
پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 353.26فیصد اضافے سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پربند
جمعرات 3 ستمبر 2020 21:55

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف کنسٹرکشن کا تاریخی پیکیچ دیا بلکہ اسے انڈسٹری کا بھی درجہ دیا، اسی طرح مرکزی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بینک دولت پاکستان نے انٹریسٹ کو بتدریج کم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہی اقدامات کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کے کاروبار پر مثبت اثر پڑا جس کی وجہ سے مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری یکھنے میں آئی جس کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان برقرار رہا اور نڈیکس دوران ٹریڈنگ 42212پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔ بعدازاں42200پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 353.26فیصد اضافے سے 42188.11پوائنٹس کی سطح پربند ہوا ۔ کے ایس ای30انڈیکس93.77پوائنٹس کے اضافے سی18031.79پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس303.31پوائنٹس کے اضافے سی29780.50پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس701.95پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز439کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں322کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوااور97میں کمی ہوئی اور20 کے بھائومیں استحکام رہا۔کاروبار میںتیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 80ارب 10کروڑ47لاکھ31ہزار774 روپے بڑھ کر78کھرب65ارب 6کروڑ41لاکھ39ہزار657 روپے ہوگیا۔کاروباری سرگرمیوں کے اعتبار سے یونٹی فوڈز لمٹیڈ،بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک لمٹیڈ،میپل لیف،حیسکول پیٹرول،پاور سیمنٹ، پاک انٹرنیشنل بلک،فوجی فوڈز لمٹیڈ،پاک الیکٹران اور لوٹے کیمیکل شامل ہیں۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے دام846روپے کے اضافے سی12133روپے اورفلپ موریس کی قیمت 73.89روپی کے اضافی1775روپے ہوگئی جبکہ نمایاں کمی پریمیئر شوگراوراسماعیل انڈسٹریز کے داموں میں رہی جنکے بھائو 26.93روپے اور 25.68روپے کی کمی سے بالترتیب572.00 روپے اور339.01 روپے رہ گئے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ
-
ایمریٹس نے عالمی فضائی انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ کا اعزاز جیت لیا
-
ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
-
750روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، جمعہ کوزبردست تیزی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ویتنام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 133 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.