اے اے سی کرک کاسٹی بازارمیں تجاوزات کے خلاف کارروائی

جمعہ 11 ستمبر 2020 12:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرضلع کرک شاہ رخ علی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرک II مہران الیاس نے کرک سٹی بازار میں سڑک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے انہیںسڑک سے ہٹوا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک انچارج کرک حافظ فیاض اللہ، ٹی او آر ٹی ایم اے کرک، پولیس اور لیویز اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اے اے سی نے دکانداروں کودوبارہ سڑک کے کناروں پر تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت کی ،بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :