سردار شجاع نبی تحریک انصاف ایبٹ آباد کے صدر منتخب

جمعہ 11 ستمبر 2020 15:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل ایبٹ آباد کی تنظیمی عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار وقار نبی کے بیٹے سردار شجاع نبی کو تحریک انصاف تحصیل ایبٹ آباد کا صدر منتخب کر لیا گیا، نو منتخب صدر سردار شجاع نبی نے تحریک انصاف کو ایبٹ آباد میں مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تنظیمی اعلان کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار وقار نبی کے بیٹے سردار شجاع نبی کو تحصیل ایبٹ آباد کا صدر، محمد رفیق عباسی کو سینئر نائب صدر، سردار سمیع الرحمن اور ظہیر عباسی کو نائب صدر، خطاب عباسی کو جنرل سیکرٹری، سردار مسعود الرحمن کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، چن زیب مغل کو ڈپٹی سیکرٹری، چوہدری ریاض کو سیکرٹری اطلاعات، سردار غفار کو سیکرٹری مالیات، سردار گلفرار، سردار خالد خان، ذوالفقار عباسی، ثاقب خان جدون، سردار عابد علی، عبدالستار، سردار منصور، سردار اورنگزیب، حاجی ریاض، وقار عباسی، سردار ابراہیم، ذاکر عباسی، محمد خان ایڈووکیٹ، سردار عارف اور علی شاہ کو جوائنٹ سیکرٹری بنایا گیا ہے۔