عمر گل نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے نئی تجویز دیدی
گریڈ ٹو ٹورنامنٹ کرا دیا جائے تو معاشی تحفظ حاصل رہے گا،میٹنگ میں معاملے پر بات کریںگے: ٹیسٹ فاسٹ بائولر
ذیشان مہتاب
ہفتہ 12 ستمبر 2020
13:23
(جاری ہے)
اس وقت بھی ہم نے پہلے بھی ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے زور لگایا تھا،اب اگلی میٹنگ میں اس معاملے کو بھی اٹھائیں گے، گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ہی کرا دیا جائے تو 10 سے 12 ڈپارٹمنٹس کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کی ملازمتیں محفوظ رہیں گی۔
کرکٹ کمیٹی کی رکنیت کے ساتھ بلوچستان کی فرسٹ الیون میں بھی شامل ہونے کے سوال پر عمر گل نے کہا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنے لیے کمائی کرلی۔ مجھے پیسے کی ضرورت نہیں، گذشتہ سیزن میں بھی عمران فرحت اور میں نے ایک رول ماڈل کے طور پر بلوچستان ٹیم کے کرکٹرز کی رہنمائی کرنا چاہی، اس بار بھی میں اپنا تجربہ نوجوان بولرز تک منتقل کرنے کی کوشش کروں گا، بطور کوچ بھی دباؤ میں بولنگ کے گْر سکھاؤں گا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 5 ماہ بعد میدان میں اترتے ہوئے ردھم میں آنے کے لیے وقت درکار ہو گا، کسی کا کرکٹ چھوڑنے کو دل نہیں کرتا،اگلے سیزن سے قبل اپنی پرفارمنس کا جائزہ لوں گا۔ بطور کوچ کیریئر اپنانے کے سوال پر عمر گل نے کہا کہ میں نے ساری عمر کرکٹ کھیلی، یہی میرا پروفیشن اور اسی کے ساتھ وابستہ رہنا بہتر ہے،میں جدید کرکٹ کے تقاضوں سے واقف ہوں، مصباح الحق، محمد یوسف اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ لیول ٹو کورس مکمل کیا تھا، تھری بھی کروں گا،کورسز کی مدد سے کوچنگ کی باریکیاں سمجھنے کا موقع ملا،کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کر سکتا ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قوم اور مسلح افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن
-
پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 301 رنز بنالیے
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل مزید 5میچ کھیلے جائیں گے
-
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کیخلاف کھل کر بول پڑے ، سنگین الزامات بھی عائد
-
آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور ’ہنی ٹریپ‘ کا خدشہ، بھارتی بورڈ نے حکم نامہ جاری کردیا
-
آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے
-
نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
-
فیفا ورلڈکپ فائنل،20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ خریدنے پر ہاٹ ڈاگ اور کولڈ ڈرنک مفت
-
چیئرمین پی سی بی کا دو روزہ دورے پربنگلہ دیش پہنچنے پرتپاک استقبال
-
شدید گرمی، ہیٹ ویو: نیوی کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست
-
بنگلادیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کرپشن کے الزام میں چارج
-
پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بابر باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.