پی ایس ایل ٹکٹوں کی رقم واپسی کے عمل شروع

ٹی سی ایس کے منتخب کردہ مراکز پر25 ستمبر تک ٹکٹوں کی واپسی کا عمل جاری رہیگا:پی ایس ایل ویب سائٹ اعلامیہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:23

پی ایس ایل ٹکٹوں کی رقم واپسی کے عمل شروع
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2020ء ) پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی واپسی کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی ایس کے منتخب کردہ مراکز پر آج سے 25 ستمبر تک ٹکٹوں کی واپسی کا عمل کیا جاری رہےگا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رقم کی واپسی کا عمل 25 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد ، اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی اور سکھر کے نامزد ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹوں کی واپسی کی جاسکتی ہے جس کے لیے پیر سے ہفتہ صبح 10 سے شام 4 تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں ۔ رقم واپسی کے لئے اصلی شناختی کارڈ و اصلی ٹکٹ ساتھ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ کورونا ایس او پی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔