Live Updates

حیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور کی انڈر13ٹیم نے ہری پور اکیڈمی کو شکست دیکر سیریزجیت لیا

ہری پور گرائونڈ پر منعقدہ تین میچوں کے فائنل میں کپتان بہادر علی شاہ اور نجیب نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 17:52

حیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور کی انڈر13ٹیم نے ہری پور اکیڈمی کو شکست ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) حیات آباد کرکٹ اکیڈمی پشاور کی انڈر13ٹیم نے ہری پور اکیڈمی کو شکست دیکر سیریزجیت لیا۔حیات آباد اکیڈمی کے کپتان بہادر علی شاہ اور نجیب نے میدان مارلیا۔بہادر علی شاہ 67رنزکیساتھ ناٹ آئوٹ رہے،جبکہ نجیب نے چار وکٹیں حاصل کی۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر نگرانبی چلنے والی حیات آباد کرکٹ اکیڈمی اور ہری پور اکیڈمی کے مابین ہری پور کرکٹ گرائونڈ پرتین میچوں کی سیریزکھیلی گئی،فائنل اور فیصلہ کن میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیات آباد کرکٹ اکیڈمی نی140بنائے ،جبکہ اسکے جواب میں ہری پور اکیڈمی مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 113رنز پر ڈھیر ہوگئی،حیات آباد اکیڈمی کی جانب سے نجیب نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ بہادر علی شاہ،حسن اور عدنان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،اس طرح حیات آبادک کرکٹ اکیڈمی نے میچ 27سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

حیات آباد اکیڈمی کے کوچ عرفان خان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے انکے کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیااور تین میچوں سکی سیریزاپنے نام کرلی ۔انہوںنے کہاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے ڈی جی اسفندیار خٹک کی کاوشوں سے حیات آباد اکیڈمی میںزیرتربیت کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی کیلئے اس طرح کے میچزکا انعققادکیاجاتاہے جس سے انکی صلاحیتوں کومزید نکھارنے کا موقع مل رہاہے ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :