حکومت کرونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ،ڈاکٹر فیصل سلطان

صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا، بیان

پیر 14 ستمبر 2020 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ حکومت کرونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ،صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر کے علاورہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے صحت کے ماہرین نے بھی شرکت کی جس میں پاکستان میں کرونا وائرس ویکسین کی دستیابی کیلئے ماہرین کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ حکومت کرونا وائرس کی موثر ویکسین کی فراہمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنارھی ھے ،صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ھے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر فاسٹ ٹریک پر کام کرنا ہو گا ،انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ھے ۔