والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو ماسک کی پابند ی کرائیں،سعید غنی

2 ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے پھر پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا،وزیر تعلیم سندھ

منگل 15 ستمبر 2020 17:06

والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو ماسک کی پابند ی کرائیں،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو ماسک کی پابندی کرائیں۔خصوصی گفتگو میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر اسکولوں کی مانیٹرنگ کا انتظام کیاگیا ہے،ٹیمیں اسکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو ماسک کی پابندی کرائیں،وبا سے محفوظ رہنے کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں گی،ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ وزٹ میں اپنا رویہ نرم رکھیں، تعلیمی ادارے فاصلہ قائم رکھنے کے لیے اپنا نظام بناسکتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ 2 ہفتے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے پھر پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :