پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی نے پاکستان سفارتخانہ لزبن میں اہور موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک واقع کی مذمتی قرارداد جمع کروائی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 ستمبر 2020 14:34

پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی نے پاکستان سفارتخانہ لزبن میں اہور موٹروے ..
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مہوش ظفر) پاک پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صدر شیخ عمر ، پاک پرتگال اسوسی ایشن صدر محبوب احمد ، پاکستان پریس کلب پرتگال اور انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلیسٹس کے جوانئٹ سکریٹری سرفراز فرانسس ، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پرتگال کے صدر غنظفر جاوید ، تحریک کشمیر پرتگال کے صدر ڈاکٹر سہیل جرال نے پاکستان سفارتخانہ لزبن میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گی جس میں لاہور موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک واقع کی بھر پور مذمت کی گئی اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا تاکہ مستقبل میں ایسے دردناک واقعات رونما نہ ہو سکے۔