
پی ٹی سی ایل کے زیر اہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی انٹرشپ پروگرام ’ ’جستجو2020 “کامیابی سے اختتام پذیر
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کے زیراہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی انٹرن شپ پروگرام” جستجو2020 “کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا
جمعہ 18 ستمبر 2020 15:25

چھ ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے20 انٹرنیزکے لیے پیشہ وارانہ صلاحیت اور ترقی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔منتخب کردہ انٹرنیز مختلف بیک گراؤنڈ اور ایجوکیشن پر مشتمل تھے جن کو بول چال ، بصارت اور چلنے پھرنے جیسی معذوریوں میں مدد رکار تھی ۔
اساتذہ کی طرف سے ٹائم مینجمنٹ، آفیشل کمیونیکیشن، ٹاسک ڈیلیوری، آرگنائزیشن/ فنکشنل نالج اور مائیکرسافٹ ٹیمز کے بارے میں ہفتہ وار سکور کارڈ کا جائزہ بھی فراہم کیا گیا۔
(جاری ہے)
Deaf Tawk کی طرف سے فراہم
کردہ اشارتی زبان کے ماہر اساتذہ کے ذریعے انٹرنیز کو دوبدوسیشنز کی سہولت
فراہم کی ۔
انٹر شپ پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید مظہر حسین، گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل اینڈ یوفون نے کہا” جستجو پروگرام کے ذریعے پی ٹی سی ایل معذور افراد کو قابل بنانے اور اور ان کی مہارتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ انہیں آج کی دنیا کے مسابقتی ماحول کیلئے مکمل طور پر تیار کیا جاسکے۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ مسائل کے حل اور فیصلہ سازی کیلئے اپنی منفرد صلاحیت اور سوچ کو استعمال کریں۔ پی ٹی سی ایل قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے تمام افراد کی شمولیت کے حوالے سے اقدامات کی تصدیق اور اس پر عمل درآمد کرتا ہے جہاں معاشرے کے تمام افراد کاروبار کی ترقی اور ملکی معیشت میں کردار ادا کرسکیں۔
کورونا وائر س کی وجہ سے پروگرام کا زیادہ تر حصہ آن لائن طورپرمنعقد کیا گیا تاہم آخری دو ہفتوں کے دوران انٹرنیز کو پی ٹی سی ایل دفاتر کے دورے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں انہوں نے کارپوریٹ ماحول میں کام اور کلچر کا تجربہ حاصل کیا۔
پی ٹی سی ایل زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی استعدادکار میں اضافے کیلئے مستقبل میں اس طرح کے اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے بیان سے 'بارڈر' کا حوالہ ہٹا دیا
-
حیدرآباد،فتنہ الہندوستان کے روپوش 2دہشتگرد گرفتار
-
قومی ایئر لائن 25اکتوبر سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان پروازیں شروع کر گی
-
قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم ..
-
ہری پور، باراتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2خواتین جاں بحق، 30 افراد زخمی
-
اسلام آباد میں فضائی آلودگی، اسموگ پر قابو کے لیے جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف
-
پی ٹی آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
-
حوثی باغیوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے عملے کو اغوا کر لیا
-
مذہبی و سیاسی انتہا پسندی اور لا قانونیت کے ساتھ ملک ترقی نہیں کرسکتا، حافظ طاہر اشرفی
-
پنجگور میں گھر پر فائرنگ سے رکنِ بلوچستان اسمبلی کا بھائی جاں بحق
-
کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
-
نئی دہلی حکومت کابل کو ’اکسا‘ رہی ہے، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.