پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعہ 18 ستمبر 2020 20:27

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس42234پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاںنچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع ہوئی جس کے باعث انڈیکس42554پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میںمزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سی42504.76پوائنٹس اور کے ایس ای30انڈیکس102.45پوائنٹس کے اضافے سی18046.26پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرذ انڈیکس 101.79پوائنٹس کے اضافے سی30167.01پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب45ارب41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 184کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 210میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سی نیسلے پاکستان کے بھائو میں112.32روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 6993.33روپے ہو گئی اسی طرح30.36روپے کے اضافے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت706.37روپے ہو گئی جبکہ پریمیئر شوگرکے حصص کی قیمت میں40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت 510روپے ہو گئی اسی طرح پاک ٹوبیکو 30روپے کی کمی سے 1700روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :