معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ،قوم کو مبارکباد ‘ ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 9 مئی 2026 16:30

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ،قوم کو مبارکباد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز اور یوبی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے کہاکہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی نیول اسٹاف پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

معرکہ حق کے بعد پاکستان اور گرین پاسپورٹ کی جو عزت بنی ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔اللہ تعالی پاک افواج کو مزید کامیابیاں ادا کریں۔

(جاری ہے)

ذکی اعجاز اور ایس ایم تنویر نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک موروثی خون کی بیماری ہے جس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ایف پی سی سی آئی صحت اور فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور تمام صنعتوں، چیمبرز اور کارپوریٹ اداروں کو خون عطیہ کرنے کی مہمات، مریضوں کی معاونت اور آگاہی پروگرامز میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

انہوں نے میریج اسکریننگ اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آگاہی ہی اس بیماری کے خلاف سب سے مثر ہتھیار ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خالد محمودنے کہاکہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لئے کزن میرج کو روکنا ہو گا، ہم متحد ہو کر اس بیماری کو ہرا سکتے ہیں۔