حکمرانوںکی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہیں،جعلی ،خلائی حکمران عوام سے جینے کاحق چھین رہے ہیں،راجہ وقار ممتاز
حکمران سوشل میڈیا سے باہرنکل کرعوام کو ریلیف دیں،مہنگائی ،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،لیگی رہنماء
جمعہ 18 ستمبر 2020 20:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان نیازی حکومت سوشل میڈیا سے باہر نکل کر عوام کو بھی کچھ ریلیف دے،مہنگائی،بے روزگاری کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں،تبدیلی کے دعویدار حکمران ملک کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرکے سوشل میڈیا پر سب اچھا ظاہرکرنے میں سرگرم ہیں،عوام روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ حکمران انہیں مزید نچوڑنے کیلئے نئے نئے حربے تلاش کررہے ہیں۔
مسلم لیگی رہنماراجہ وقار ممتاز نے کہاکہ جمہوری استحکام کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جدوجہد جاری رہے گی،تبدیلی سرکار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک میں افراتفری کاسما ہے اور مہنگائی آسمان کوچھو رہی ہے،حکومت لانے والے بھی اب شرمندہ ہیں کہ کن لوگوں کو اقتدار میں بٹھا دیاگیا ہے،تبدیلی سرکار ابھی تک کوئی ڈویلپمنٹ یاکوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہاکہ نااہل اورنالائق حکومت نے ادارے تباہ کردئیے اور لوگوں کو بیروزگارکردیاہے، دوسال سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے کے باوجودقائد میاں نوازشریف اور صدرمیاں شہبازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہ کرسکی،سلیکٹڈ وزیراعظم سمیت تمام سیاسی مداری صرف زبان درازی اورمسخرہ پن کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) غریبوں کی جماعت ہے ،جنہوں نے ہمیشہ قربانیاں دے کر ملک کے وقار کو ہمیشہ قائم رکھاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام مسائل حل کرنے میں کوششیں کیں ہیں اور آنے والے دور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ابھر کر سامنے آئے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جس کے بل بوتے پر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.